کھیل

چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، سابق بھارتی کپتان کابیان

ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں …

Read More »

وسیم اکرم نے عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بالواسطہ طور پر آل راؤنڈر عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ مقامی ٹی وی چینل پر آل راؤنڈر عماد وسیم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کپ، قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیے بغیر کھلاڑی چاہتے ہیں انہیں ٹیم میں …

Read More »

ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو کتنے مارجن سے شکست دینا ہو گی؟

بنگلورو(پاکستان امیج)ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا جبکہ پاکستان کی تمام امیدوں پر بظاہر پانی پھیر دیا۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستان شائقین …

Read More »

سیمی فائنل کھینا اسپیشل ہوتا ہے لیکن ہوم ٹیم کے خلاف سیمی فائنل کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے

بنگلورو(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کھینا اسپیشل ہوتا ہے لیکن ہوم ٹیم کے خلاف سیمی فائنل کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہے ، اگر ہم خوش قسمتی سے سیمی فائنل میں پہنچے تو یہ کھیلنےکے لیے بھر پورتیاری کریں گے ۔ سری لنکا سے جیتنےکے بعد کیوی کپتان نےکہا کہ کھلاڑیوں نے …

Read More »

‘بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں’، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر بھارتی باؤلر محمد شامی نے رد عمل جاری کر دیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر محمد شامی نے سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر جانبداری کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا …

Read More »

پاکستانی سپنر اسامہ میر نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نہ دے پانے پر بیان جاری کر دیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ بہت کوشش کی لیکن میچز میں کامیابی نہ مل سکی، سمجھ نہیں آیا پرفارمنس کیوں نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ کولکتہ میں فیملی کے لیے شاپنگ کی، فیملی کے لیے شاپنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔انہوں …

Read More »

آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

کنبرا (پاکستان امیج) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں۔ 31 سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب …

Read More »

فیفا نے برطانوی نژاد فٹبالر کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

لندن (پاکستان امیج) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔ فیفا نے اوٹس خان کی شہریت پر تنازعہ کی وجہ سے انہیں کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اب انہیں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اوٹس کو پاکستان …

Read More »

پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار ٹاپ ٹیموں جیسا کیوں نہیں؟ فیلڈنگ کوچ نے بتا دیا

کولکتہ (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ آفتاب خان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار وہ نہیں جو ٹاپ ٹیموں کا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر فیلڈنگ کو اہمیت نہ دینا ہے۔ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو میں آفتاب خان نے کہا کہ اگر گراس …

Read More »

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظورکرلیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظورکرلیا. جیو نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ انضمام الحق کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے گا۔انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ کے قوانین کے منافی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مزید کام نہیں …

Read More »