‘بھارت کو الگ گیندیں دی جارہی ہیں’، سابق پاکستانی کرکٹر کے الزام پر بھارتی باؤلر محمد شامی نے رد عمل جاری کر دیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر محمد شامی نے سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا کے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر جانبداری کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے کہا تھا کہ ‘ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب بھارتی ٹیم بلے بازی کرتی ہے تو وہ واقعی اچھی بلے بازی کرتے ہیں اور جب بھارتی ٹیم بولنگ کرتی ہے تب گیند مختلف ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ DRS بھی ان کے حق میں گیا’۔

مقتدرہ اس بار اختیار دینے کے موڈ میں نہیں، نواز شریف کی زندگی کا مشکل ترین مرحلہ آ گیا ، سیاسی ساکھ کیلئے چومکھی لڑائی لڑنی پڑے گی : سہیل وڑائچ
حسن رضا کا کہنا تھا کہ ‘سراج اور شامی جس طرح گیند کو سوئنگ کر رہے تھے اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ آئی سی سی یا بی سی سی آئی انہیں دوسری اننگز میں مختلف اور مشکوک گیندیں دے رہے ہیں، گیند کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، سوئنگ کے لیے گیند پر کوٹنگ کی ایک اضافی تہہ بھی ہو سکتی ہے’۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وسیم اکرم نے اس حوالے سے تبصرہ کیا اور اس بیان کو غلط قرار دیا۔

وسیم اکرم نے کہا ‘یہ تمام باتیں مضحکہ خیز ہیں، ایسی باتیں کرکے اپنی بیستیاں تو دنیا میں کراتے ہیں ہماری نہ کرائیں، یہ بہت عام چیز ہے، جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے اور بولنگ کرتی ہے تو پھر امپائر آتا ہے اور 12 گیندوں والا ڈبا ہوتا ہے جس میں سے بولنگ کرنے والی ٹیم 2 گیندوں کا انتخاب کرتی ہے، امپائر کے ساتھ اور بھی لوگ ہوتے ہیں جیسے کہ ریفریز وغیرہ’۔

بھارتی باؤلر محمد شامی نے حسن رضا کے وائرل کلپ کی ویڈیو انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کی اور لکھا ‘شرم کرو، کھیل پر فوکس کرو نہ کہ فالتو بکواس پر، کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے، آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں، آپ کھلاڑی ہی تھے نا؟’

شامی نے مزید کہا ‘وسیم بھائی نے سمجھایا ہے، پھر بھی، اپنے کھلاڑی وسیم اکرم پر یقین نہیں ہے آپ کو؟ آپ تو اپنی ہی تعریف کرنے میں لگے ہوئے ہیں’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *