ممبئی(پاکستان امیج)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا۔
سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو ان کے لیے حیران نہیں ہوں گا۔ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارتی ٹیم اسی طرح کھیل جاری رکھے گی۔
Pakistan Image