فیفا نے برطانوی نژاد فٹبالر کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

لندن (پاکستان امیج) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔

فیفا نے اوٹس خان کی شہریت پر تنازعہ کی وجہ سے انہیں کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اب انہیں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اوٹس کو پاکستان ٹیم سے کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔

فیفا سے کلیئرنس ملنے کے بعد اوٹس خان ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اوٹس نے شہریت تنازعہ کی وجہ سے راؤنڈ ون کا میچ مس کر دیا تھا۔

فیفا کی جانب سے اوٹس خان کے دادا کی نئی دہلی میں ولادت کی بنیاد پر ان کی پاکستانی شہرت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

نئی دہلی میں ولادت پاکستان بننے سے قبل تھی، پاکستان بننے کے بعد فیملی فیصل آباد منتقل ہوگئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *