آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

کنبرا (پاکستان امیج) آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میگ لیننگ نے 13 سال قبل اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور وہ آسٹریلین اسپورٹس کی کامیاب ترین لیڈر کے طور پر ریٹائر ہوئی ہیں۔

31 سالہ میگ لیننگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی کپتان ہیں۔

انہوں نے 241 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل ضرور تھا مگر یہی اس کا بہترین وقت تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *