کھیل

پی ایس ایل سیزن 9 ، محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑ کر کس ٹیم میں شمولیت حاصل کر لی ؟ بڑی خبر

لاہور(پاکستان امیج)پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ، خبر آئی ہے کہ عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیاہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ ’ ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر صحافی قادر خواجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ …

Read More »

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابراعظم اور شاہین کا مقابلہ کن کھلاڑیوں سے ہوگا؟ سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سیریز سے قبل اہم ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابر بمقابلہ سمتھ اور سٹارک بمقابلہ شاہین آسٹریلیا سیریز میں فینز کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ بابراعظم اور …

Read More »

بابراعظم کو کس نمبر پر کھلایا جائے گا ؟ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے وہ ایک بہترین بیٹر اور ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں، بابر اعظم کی پوزیشن کوئی نہیں چھیڑے گا وہ سب سے بہترین بیٹر ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آسٹریلیا کی …

Read More »

ویرات کوہلی نے بھی ون ڈے کرکٹ سے چھٹی لینے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے …

Read More »

پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لے آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پاکستان امیج)نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان پر بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد عائد ہونے والا جرمانہ ختم کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز …

Read More »

‘ خوش قسمت ہیں پنجاب میں رہتے ہیں’، کرکٹر صہیب مقصود نے گزشتہ رات سندھ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے کا واقعہ سنا دیا

ملتان (پاکستان امیج) قومی کرکٹر صہیب مقصود کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئےگزشتہ شب سندھ پولیس نے لوٹ لیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے 2 کلو میٹر آگے 2 پولیس اہلکار سڑک پر گاڑی کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ہمیں رکنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے ڈاکیومنٹس …

Read More »

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ دراصل کتنا عرصہ پہلے کیا گیا تھا ؟ بڑ ادعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج)بھارت میں ہوئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، ٹورنامنٹ میں بابر اعظم خود سے وابستہ توقعات بھی پوری نہ کرسکے تاہم اب ان کی کپتانی کے بارے میں حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پی …

Read More »

اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(پاکستان امیج)نیشنل ٹی20 کپ کے دوران بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے والے نوجوان بیٹر اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جرمانے نے شائقین کرکٹ کو طیش دلادیا۔ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان فلسطین کا لوگو اپنے بلے پر لگایا اور مظلوم …

Read More »

بھارتی ٹیم کے باؤلر محمد شامی کے سامنے جنگل میں گاڑی کھائی میں جا گری، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا …

Read More »

بنگلا دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

ڈھاکا(پاکستان امیج) بنگلا دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کرکٹر آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع …

Read More »