‘ خوش قسمت ہیں پنجاب میں رہتے ہیں’، کرکٹر صہیب مقصود نے گزشتہ رات سندھ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے کا واقعہ سنا دیا

ملتان (پاکستان امیج) قومی کرکٹر صہیب مقصود کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئےگزشتہ شب سندھ پولیس نے لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے 2 کلو میٹر آگے 2 پولیس اہلکار سڑک پر گاڑی کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ہمیں رکنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے ڈاکیومنٹس مانگے اور کہا کہ ہیڈلائٹس ہائی بیم پر کیوں ہیں، ہم سے کہا کہ 12 ہزار روپے دو ورنہ تھانے چلو۔ بعد میں 8 ہزار مانگے، ہم ڈر گئے اور پیسے دے دیئے۔ ہم نے پولیس اہلکاروں کو بتایا بھی کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں، اس پر انہوں نے مزید بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ معروف لوگوں کے ساتھ ایسا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیسا ہو گا۔ زندگی میں پہلی دفعہ کراچی سے ملتان کا براستہ سڑک سفر کیا جہاں سندھ پولیس اہلکار ہر 50 کلومیٹر پر روک کر پیسے مانگتے ہیں۔ سندھ پولیس میں کرپشن انتہا پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیا کہ وہ پنجاب میں رہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *