کراچی(پاکستان امیج)نیشنل ٹی20 کپ کے دوران بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے والے نوجوان بیٹر اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جرمانے نے شائقین کرکٹ کو طیش دلادیا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان فلسطین کا لوگو اپنے بلے پر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کرکٹر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
بورڈ کی جانب سے کرکٹر پر جرمانہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر فینز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔
Shame on you @TheRealPCB for fining #AzamKhan for displaying a sticker on his bat in support for #Palestine. Boycott the board & it’s activities until the address this issue. #FreePalestine 🇵🇸 pic.twitter.com/W8cszs0Vm1
— Yassar 🇵🇸 (@YassarAltaf99) November 26, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان نے نیشنل ٹی20 کے ابتدائی دو میچز میں بھی اسی بیٹ کا استعمال کیا تھا۔
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا ایوارڈ انکے نام کیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر فلسطین کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔
Pakistan Image