ویرات کوہلی نے بھی ون ڈے کرکٹ سے چھٹی لینے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔
خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *