بھارتی ٹیم کے باؤلر محمد شامی کے سامنے جنگل میں گاڑی کھائی میں جا گری، پھر انہوں نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا شکار شخص کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی گاڑی سڑک سے نیچے کھائی کی طرف گر گئی تھی۔

بھارتی کرکٹر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘یہ شخص بہت خوش قسمت ہے، خدا نے اسے دوسری زندگی دی، اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گری، ہم نے اسے بہت محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالا’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *