کھیل

بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہو گیا

نیویارک (پاکستان امیج )پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گاتاہم اس اہم ترین میچ سے قبل شاداب خان بھی ان فٹ ہوگئے اور بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شاداب خان پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد میں …

Read More »

محمد حفیظ سپر اوور محمد عامر سے کروانے پر برس پڑے

لاہور (پاکستان امیج)امریکہ کے خلاف سپر اوور میں بابراعظم کی حکمت عملی پر سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران محمد حفیظ کہنا تھا کہ سپر اوور محمد عامر کی بجائے نسیم شاہ یا پھر شاہین آفریدی کو دینا چاہیے تھا ، کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے …

Read More »

احمد شہزاد اور عمران نذیر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

کراچی (پاکستان امیج)کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے کون سا ایونٹ جیتا ہے، بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ شعیب اختر کے سامنے کھیل رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ …

Read More »

ورلڈکپ، ٹیم مینجمنٹ نے اعظم خان کے مستقبل سے متعلق کیا فیصلہ کیا ہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان ٹیم کے امریکہ کے خلاف افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی سے پوری قوم ناراض دکھائی دے ہی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا سائٹس پر کیا جارہاہے تاہم اب صحافی نواز کی جانب سے اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نواز نے ٹویٹر پر …

Read More »

سوشل میڈیا صارفین پاکستانی بیٹر اعظم خان پر برس پڑے، میمز کا طوفان آ گیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ کے ہاتھوں شکست کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے لیکن سوشل میڈیاصارفین نے اس کا سارا کا سارا ملبہ اعظم خان پر ڈالنا شروع کر دیاہے اور کھلاڑی ایکس(ٹویٹر ) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم خان امریکہ کے خلاف صفر پر ایل بی ڈبلیو …

Read More »

بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو پریشانی کا سامنا

لاہور(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل نیویارک سٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا جس کے باعث پچ کا اندازہ کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی جبکہ کھلاڑی یا معاون …

Read More »

امریکی ٹیم سے شکست پر احمد شہزاد اور امام الحق بھی بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم بار بار بولتے ہیں ہم غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں تو بار بار وہی غلطیاں کیسے ہورہی ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔ پروگرام میں کرکٹر امام الحق نے بھی شرکت کی ۔ کرکٹر امام …

Read More »

بھارتی سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے امریکہ کیخلاف سپر اوور میں بابراعظم کی حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے

لاہور (پاکستان امیج )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ نے امریکہ کے خلاف میچ میں سپر اوور کے دوران پاکستان کی فیصلہ سازی اور سٹریٹیجی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ امریکہ کے لیفٹ سیمر کو کھیلنے کیلئے فخر …

Read More »

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ حیران کن انکشاف

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز امریکہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے باعث قوم کو شدید مایوس کیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میمز شیئر کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ اور ہر قسم کی …

Read More »

ٹی 20ورلڈکپ: امریکا سے شکست پر شعیب اختر بھی کھل کر بول پڑے

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ میچ دیکھا جائے تو پاکستان اسے جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا۔سابق …

Read More »