بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہو گیا

نیویارک (پاکستان امیج )پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گاتاہم اس اہم ترین میچ سے قبل شاداب خان بھی ان فٹ ہوگئے اور بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شاداب خان پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث ان کی بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ صائم ایوب کو شامل کرنے پر غور جاری ہے جبکہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔ عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *