بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو پریشانی کا سامنا

لاہور(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل نیویارک سٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا جس کے باعث پچ کا اندازہ کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی جبکہ کھلاڑی یا معاون عملے کا رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم امریکا سے اَپ سیٹ شکست کھا کر خاموشی سے جمعرات کو نیوریاک پہنچی تھی، جہاں جمعے کے روز کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *