احمد شہزاد اور عمران نذیر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

کراچی (پاکستان امیج)کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے کون سا ایونٹ جیتا ہے، بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ شعیب اختر کے سامنے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سابق کرکٹر سکندر بخت نے بھی شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ تو اپنی جگہ ہماری باؤلنگ سونے پر سہاگہ تھی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست اپ سیٹ نہیں ہے، امریکی ٹیم نے بہت متوازن کرکٹ کھیلی، ایک وقت میں سترہویں اوور میں ہی میچ ختم ہوتا نظر آرہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *