محمد حفیظ سپر اوور محمد عامر سے کروانے پر برس پڑے

لاہور (پاکستان امیج)امریکہ کے خلاف سپر اوور میں بابراعظم کی حکمت عملی پر سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران محمد حفیظ کہنا تھا کہ سپر اوور محمد عامر کی بجائے نسیم شاہ یا پھر شاہین آفریدی کو دینا چاہیے تھا ، کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ عامر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور یہ انکا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک دن میں دو میچز کیسے ہاری؟ پہلے ہم 20 اوور کا کھیل ہارے اور پھر سپر اوور۔ یہ اعصاب شکن بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تھی جس میں امریکا نے ہمیں شکست دی۔بھارت کیخلاف مقابلہ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، شکست قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے تقریباً باہر کردے گی جبکہ فتح ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئے بڑی پیشقدمی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

روایتی حریف بھارت کیخلاف قومی ٹیم 9 جون کو مدمقابل آئے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *