پاکستان

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور (پاکستان امیج) عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قصور کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی …

Read More »

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے خلاف اتحاد کی دعوت دے دی۔ تحریک انصاف کو اتحاد کی دعوت پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دی گئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا …

Read More »

سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے، کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟

میانوالی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے …

Read More »

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور (پاکستان امیج) عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر 2 این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع …

Read More »

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں ٹرائل کورٹ کو ضمانت کی منسوخی کا اختیار دے دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا …

Read More »

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور(پاکستان امیج)عام انتخابات 2024کیلئے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات کا حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے این اے 69منڈی بہاؤالدین سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں …

Read More »

” پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں” مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے

کراچی (پاکستان امیج )سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔ مراد علی شاہ نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 پر نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔پنجاب میں (ن) لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں …

Read More »

کاغذات جمع کرانے کی کوشش؛ پولیس نے فواد چودھری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

جہلم(پاکستان امیج)پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش میں فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کوبھی حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے فراز چودھری کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فراز چودھری سابق وزیر فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے۔ فیصل چودھری …

Read More »

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ٹیفکیشن مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر …

Read More »

شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا

ملتان (پاکستان امیج ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر کی جانے والی درخواست میں الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب، آئی جی، آر اوز، سی پی او اور ڈی سی ملتان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں شاہ محمود، …

Read More »