اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں ٹرائل کورٹ کو ضمانت کی منسوخی کا اختیار دے دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں سپریم کورٹ نے لکھا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ عمران خان سائفر کو کسی دوسرے ملک کے فائدے کے لیے پبلک کیا۔ اسی طرح آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن فائیو تھری بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد بھی نہیں ملے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کا غلط استعمال کیا تو ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کرسکتی ہے، فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی۔سپریم کورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتے میں مکمل کرنے کااسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کی مزید انکوائری کے حوالے سے مناسب شواہد ہیں۔ مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے۔
Pakistan Image