سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے، کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟

میانوالی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے، اس موقع پر رائے محمدعلی نے اعلان کیا تھا کہ مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *