اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

ٹیفکیشن مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےجبکہ سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *