پاکستان

شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کی تو الیکشن ٹربیونل نے کیا فیصلہ سنایا، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی؟

راولپنڈی (پاکستان امیج) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی تو الیکشن ٹربیونل نے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا، کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے …

Read More »

نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج) احتساب عدالت نے نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا۔ جج محمد بشیر …

Read More »

کراچی میں رواں سیزن کی سرد ترین صبح، آج ہلکی بارش کا بھی امکان

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں آج کی صبح رواں سیزن کی سرد ترین قرار دی گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث سرد موسم کی شدت بڑھ چکی ہے اور صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت …

Read More »

آرمی چیف کی معاشی بحالی کیلئےحکومتی اقدامات کی حمایت کیلئےپاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاکستان امیج) خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا 8واں اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف ، نگران وفاقی کابینہ، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی …

Read More »

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں دھند ،فلائٹ آپریشن درہم برہم ،کئی پروازیں منسوخ

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث آج بھی 12 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس سے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ کل سے آج تک 42 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق اسلام آباد کا فلائیٹ آپریشن درہم برہم ہونے کی …

Read More »

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی تحریک انصاف اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد، دونوں کا جواب سامنے آ گیا

راولپنڈی (پاکستان امیج) توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کو فردجرم عائد کرنے کیلئے پیش کیا گیا، الیکشن کمیشن کے 4 اراکین نے سماعت …

Read More »

سرتاج عزیز کی وفات پر نوازشریف کا بیان آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی وفات پرمسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا بیان آ گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی وفات سے دِل بہت رنجیدہ ہے۔ مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا …

Read More »

امریکی ڈالر آج مزید گر گیا، نئی قیمت جانیے

کراچی (پاکستان امیج) انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read More »

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر لیسکو افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت بحال ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پاکستان امیج)لیسکو افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت بحال کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کےاحکامات پرمفت بجلی فراہم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا، ہائیکورٹ کےاحکامات پرتمام ملازمین کوعارضی ریلیف دیا گیا،وزارت پاورڈویژن نےگزشتہ ماہ مفت بجلی کی سہولت ختم کی تھی۔

Read More »

محکمہ موسمیات کی 4جنوری سے بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے 4جنوری سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 4جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 4اور 5جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، مستونگ، ژوب میں بارش کا امکان ہے،قلات، سبی ، نوشکی، خضدار، مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش، پہاڑوں …

Read More »