راولپنڈی (پاکستان امیج) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی تو الیکشن ٹربیونل نے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا، کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی جسے منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
شیخ رشید کے حلقہ این اے 57 سے بھی کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گئے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی۔
Pakistan Image