محکمہ موسمیات کی 4جنوری سے بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے 4جنوری سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 4جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 4اور 5جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، مستونگ، ژوب میں بارش کا امکان ہے،قلات، سبی ، نوشکی، خضدار، مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں سندھ برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے،مسلسل خشک موسم سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند چھائی رہےگی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *