پاکستان

امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق ہوگئیں

چارسدہ (پاکستان امیج) امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں کم سن بچے کی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونےکی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے 9 سال کے بچے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں، والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا …

Read More »

مریم نواز نے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے شہریوں سے تعاون مانگ لیا

لاہور (پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے سے پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے شہریوں سے تعاون مانگ لیا اور کہا ہے کہ پتنگ بازی کا خونی کھیل ختم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔ واضح رہے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سےگزشتہ روز بھی 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو …

Read More »

پی آئی اے کا نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ ،طیاروں کے کروڑوں روپے کے اضافی سپیئر پارٹس بیچے جائیں گے،ٹینڈر جاری

کراچی(پاکستان امیج)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کئے جانے …

Read More »

شہبازشریف نے تمام وزارتوں کیلئے پانچ سال کا روڈ میپ پیش کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزاتوں کیلئے اہداف پر مبنی پانچ سال کا روڈ میپ پیش کر دیاہے اور کہاہے کہ ہر تین ماہ بعد اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کایبنہ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ تمام وزارتوں کیلئے اہداف شیئر کر دیئے ہیں ،، …

Read More »

حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) …

Read More »

چین نے تربیلا ڈیم کا کام دوبارہ شروع کر دیا، مزدوروں میں خوشی کی لہر

اسلام آباد (پاکستان امیج) چین نے تربیلا ڈیم کا کام دوبارہ شروع کر دیا، جس کے بعد مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے ڈیموں کے منصوبوں سے پاکستانی مزدوروں کو برطرف کرنے کی خبریں درست نہیں۔ بشام میں چینی عملے پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد چینی کمپنیوں نے داسو اور …

Read More »

مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی تحریک چلانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی

اسلام آباد (پاکستان امیج) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔ “جنگ ” نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب احتجاجی تحریک کے آغاز کا پہلا جلسہ 25 اپریل کی بجائے 20 اپریل کو پشین سے ہوگا۔ تاہم احتجاج کے آغاز میں …

Read More »

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی اسے ساری عدلیہ بھگتے گی:حامد خان کھل کر بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج )تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے اسے ساری عدلیہ بھگتے گی ہائیکورٹ کے ججوں نے بہت سنگین الزامات لگائے ہیں، اس کی تحقیقات کیلئے عام کمیشن بنانا بالکل غلط ہوگا، یہ کمیشن اس قسم کی کاروائیوں …

Read More »

سرگودھا میں نوجوان لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی

سرگودھا (پاکستان امیج)سرگودھا میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کی۔پولیس کا بتانا ہےکہ لڑکی کے والد نےلڑکی کو مبینہ طورپرتشددکا نشانہ بھی بنایا تھا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی …

Read More »

پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی مخصوص 5 نشستوں کیلئے پولنگ کی تاریخ سامنے آ گئی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی مخصوص 5 نشستوں کیلئے پولنگ کی تاریخ سامنے آ گئی ۔پنجاب میں سینٹ کی ٹیکنوکریٹ ، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص 5 نشستوں کے لیے پولنگ 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پولنگ صبح …

Read More »