مریم نواز نے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے شہریوں سے تعاون مانگ لیا

لاہور (پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے سے پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے شہریوں سے تعاون مانگ لیا اور کہا ہے کہ پتنگ بازی کا خونی کھیل ختم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

واضح رہے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سےگزشتہ روز بھی 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واپڈا کا ملازم رضوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھرگئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان عدنان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی، دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *