کراچی(پاکستان امیج)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کئے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کردیا ہے، ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے سٹور میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لئے پیشکش طلب کرلی ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لئے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image