صوبائی خبریں

کوئٹہ ؛مسلم لیگ( ن) کے امیدوار میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے ژوب میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی امیدوار میر حسن شیرانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ۔ یاد رہے کہ میر حسن شیرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Read More »

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ایک ہی شخص کو ٹکٹ سے نواز دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ایک ہی شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ عام انتخابات 2024کے انعقاد کی غیر یقینی صورتحال سے شاید سیاسی جماعتیں خود بھی خوش گمان نہیں اس لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ بھی نمٹایا ہی جارہا ہے۔مسلم …

Read More »

انتخابات کے التوا سے بحران جنم لیں گے جن کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے جو قرارداد منظور ہوئی یہ چند سینیٹرز کی جانب سے منظور کی گئی جو قابل مذمت اور باعث …

Read More »

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ

کوئٹہ (پاکستان امیج) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں ایک شخص آ کر زخمی ہو گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی جس پر ایک شخص کا بے دھیانی میں پاؤں پڑ گیا اور بارودی سرنگ زور دار دھماکے …

Read More »

سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج

کوئٹہ(پاکستان امیج)سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں، ثنا اللہ زہری اور اختر مینگل کی اپیلوں پر 8جنوری تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،الیکشن ٹربیونل میں …

Read More »

یااللہ خیر!صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 98کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر …

Read More »

پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی16قومی اور51صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی16قومی اور51صوبائی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی 16قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے12جبکہ 51صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے42ناموں کا اعلان کیا گیا،این اے 251کے لئے عبدالباقی مردانزئی،این اے252کے لئے اسرار ترین این اے254کے لئے غلام فرید رئیسانی امیدوار ہونگے،این اے256سے میر عبدالرحمن زہری،این …

Read More »

لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی

لسبیلہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی،مقامی غلہ بانوں کے مطابق پراسرار بیماری سے کئی اونٹ اب تک مرچکے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بیماری سے سینکڑوں اونٹ متاثر بھی ہیں، پراسرار بیماری سے اونٹ کی جلد شدید متاثر …

Read More »

انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نصیرآباد(پاکستان امیج)انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دولہا، دلہن سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے …

Read More »

دبئی پراپرٹی سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی وضاحت آگئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی دبئی پراپرٹی سے متعلق وضاحت آگئی اور کہا ہے کہ 2008 کے سیاسی حالات کے باعث جام محمد یوسف 4 سال کےلیے دبئی چلے گئے تھے، دبئی میں ایک ٹاؤن ہاؤس جام محمد یوسف کی ملکیت تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جام کمال خان نے کہا کہ جام محمد یوسف …

Read More »