لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی

لسبیلہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی،مقامی غلہ بانوں کے مطابق پراسرار بیماری سے کئی اونٹ اب تک مرچکے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بیماری سے سینکڑوں اونٹ متاثر بھی ہیں، پراسرار بیماری سے اونٹ کی جلد شدید متاثر ہورہی ہے جس سے اونٹ کمزور ہوکر مررہے ہیں تاہم اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ویٹنری آفیسر ڈاکٹر عاقل کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی بیماری سے متعلق ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہے اور اونٹوں کی ہلاکتوں یا متاثرہ اونٹوں کی صحیح تعداد کا اندازہ ٹیموں کے پہنچنے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *