کوئٹہ (پاکستان امیج) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں ایک شخص آ کر زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی جس پر ایک شخص کا بے دھیانی میں پاؤں پڑ گیا اور بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔
لیویز کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکے سے متاثرہ شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Pakistan Image