دبئی پراپرٹی سے متعلق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی وضاحت آگئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی دبئی پراپرٹی سے متعلق وضاحت آگئی اور کہا ہے کہ 2008 کے سیاسی حالات کے باعث جام محمد یوسف 4 سال کےلیے دبئی چلے گئے تھے، دبئی میں ایک ٹاؤن ہاؤس جام محمد یوسف کی ملکیت تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جام کمال خان نے کہا کہ جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد پراپرٹی لواحقین میں تقسیم ہوئی، اس پراپرٹی کو اپنے گوشواروں میں ظاہر کر چکا ہوں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں سے ہوں۔ میری جائیداد، کاروبار اور اثاثوں کی تفصیلات گوشواروں میں موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *