صوبائی خبریں

بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاج کا پانچواں مرحلہ، کوئٹہ میں منعقدہ جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاج کے پانچویں مرحلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں جلسے کا اہتمام۔ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی، جلسہ گاہ عوام سے مکمل طور پر بھر گیا اس کے علاوہ بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخی جلسے میں …

Read More »

بنیادی مسائل کا حل اور قومی وسائل کے حصول میں کوئی بھی کسر فروگزاشت کرنے کو تیار نہیں ہے ،ڈاکٹرمالک بلوچ

تربت(پاکستان امیج) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور قومی وسائل و اختیارات کے حصول میں کوئی بھی کسر فروگزاشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے زعمران بلیدہ کے سیاسی رہنما سردار حاجی اختر یلانزئی کی پارٹی میں شمولیت اور میر …

Read More »

کوئٹہ؛ شارجہ جانیوالے مسافر سے ایک کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کوئٹہ(پاکستان امیج)شارجہ جانے والے مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور ایف آئی اے امیگریشن کی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی …

Read More »

الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ، فائرنگ

کوئٹہ (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کر دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے اور اس دوران فائرنگ بھی کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ …

Read More »

گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(پاکستان امیج)نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت گودار ، اورماڑہ، پسنی اور جیونی سمیت نواحی علاقوں میں فراہمی آب سے متعلق اجلاس، نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت جی ڈی اے اور متعلقہ حکام کی شرکت گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی …

Read More »

بلوچ لانگ مارچ کو تحفظ دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پروپیگنڈہ ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی۔ بلوچستان حکومت نے عالمی ادارے کو خط میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصر کے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔ …

Read More »

بلوچستان میں خاتون خودکش حملہ آور انتخابی امیدواروں کو نشانہ بناسکتی ہے، سیکورٹی ایڈوائزری جاری

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی الیکشن سے متعلق سیکورٹی ایڈوائزری جاری۔کوئٹہ، کچھی، کوہلو، خضدار، مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو ایڈوائزری جاری کردی۔امیدواروں کو غیر ضروری آمدو رفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کی مطابق تخریب کار انتخابی مہم میں سیاسی رہنماﺅں کو …

Read More »

ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز ہرنائی سے 45 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔ یاد رہے کہ 11 جنوری کو ملک …

Read More »

نیشنل پارٹی کا پی بی 43سے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ (پاکستان امیج)نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43سے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اپنے امیدوار کو لیاقت لہڑی کے مقابلے میں دستبردار کررہے ہیں،کوشش ہے سیاسی کارکنوں کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع …

Read More »

ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے 9 اراکین نے کیا انتہائی قدم اٹھا لیا، کون کون سے رہنما شامل؟

کوئٹہ (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے 8 اراکین ٹکٹ نہ ملنے پر منحرف ہو گئے جبکہ ایک رکن نے پارٹی چھوڑ دی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارتی کے رہنما اور سابق وزیر طاہر محمود پی پی 42 سے داؤد آغا کو ٹکٹ جاری ہونے پر منحرف ہو گئے۔مستونگ سے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی …

Read More »