کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے ژوب میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار میر حسن شیرانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی امیدوار میر حسن شیرانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ۔
یاد رہے کہ میر حسن شیرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Pakistan Image