صوبائی خبریں

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، اسپیکر کیلیے رائے شماری آج ہوگی

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لیے رائے شماری ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔ مسلم لیگ …

Read More »

گوادر میں 16سال بعد ریکارڈ موسلادھار بارش، حالات ابتر

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر میں سن 2008 کو فروری کے …

Read More »

4جماعتی اتحاد نے28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج) چار جماعتی اتحاد نے 17روزسے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جاری دھرنا ختم کر کے28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوامیپ کے عبدلقہار ودان ، نیشنل پارٹی کے حاجی عطا ءمحمد بنگلزئی ،بی این پی کے غلام نبی مری اور ایچ ڈی پی کے قادر علی نائل ،کبیر …

Read More »

مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (پاکستان امیج) مستونگ میں سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر …

Read More »

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب،گورنرنے اعلامیہ جاری کردیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28فروری 2024 بروزبدھ طلب کرلیا گیا ہے۔ دنیا نیوز نے بتایا کہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 28فروری کو سہ پہر 3بجے طلب کیاہے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Read More »

ا نتخابات میں “بڑی غلطی ” کیا تھی ؟بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے واضح الفاظ میں بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے کہا ہےکہ ا نتخابات کی ذمہ داری عدلیہ سے لے کر بیوروکریسی کو سونپنا بڑی غلطی تھی ،جمہوریت قائم رکھنی ہے تو اداروں کی مداخلت ختم کرنا ہوگی ،بلوچستان میں ایک دفعہ پھر ڈمی کردار لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ نجی ٹی وی کے …

Read More »

پیرا شوٹرز اور مسلط کر دہ افراد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

کوئٹہ( پاکستان امیج) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے انتخا بی نتائج میں ردو بدل اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوران پہیہ جام ہڑتال اور شاہراہوں کی کامیا ب بندش کو یفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے 8فروری کے بعد مسلسل احتجاج، مظاہرہوں ، شاہراہوں کی بندش …

Read More »

بیلہ سے حب روٹ پر مسافر بسوں میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اور غیر محفوظ ترسیل کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

حب (پاکستان امیج) لسبیلہ حب مسافر بردار بسوں کوچز میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اور غیر محفوظ ترسیل کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، کسی بھی وقت کسی سانحہ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش، انتظامیہ سے روک تھام کا مطالبہ۔ اس حوالے سے بیلہ سے حب تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے …

Read More »

ہمیں کسی سے وطن کی وفاداری کا سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، محمود اچکزئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز چار جماعتی اتحا د کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر۔ ڈی آر او کے دفتر کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ثابت کیا کہ میری ملاقات باجوہ یا فیض سے ہوئی ہو تو میں استعفیٰ دونگا، ہمیں …

Read More »

پشتونخوانیپ نے 20 فروری کو تمام اضلاع میں احتجاج کااعلان کردیا

کوئٹہ (پاکستان امیج) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیوز کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضامحمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب این اے 251 پر ہارے ہوئے امیدوار کی نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے …

Read More »