بلوچ لانگ مارچ کو تحفظ دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پروپیگنڈہ ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پاکستان امیج) بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کردی۔ بلوچستان حکومت نے عالمی ادارے کو خط میں رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان غیر تصدیق شدہ اور علیحدگی پسند عناصر کے پروپیگنڈے پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر لاپتا افراد کے لواحقین کو ہراساں کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، حکومت نے بلوچ لانگ مارچ کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مایوس کن ہے جسے بلوچستان حکومت مسترد کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *