کوئٹہ(پاکستان امیج)نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت گودار ، اورماڑہ، پسنی اور جیونی سمیت نواحی علاقوں میں فراہمی آب سے متعلق اجلاس، نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت جی ڈی اے اور متعلقہ حکام کی شرکت
گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کررہے ہیں ، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی
زیر التواء تمام منصوبوں پر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت
کیسکو اور کنٹریکٹرز کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کرکے سروسز بحال کی جائیں ، میر علی مردان خان ڈومکی
گودار اور گرد و نواح میں فراہمی آب کے زیر التواء منصوبے جلد پایا تکمیل کو پہنچائے جائیں ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کا ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں قائم شکایت سیل کا دورہ ،
عوامی شکایات پر فوری کارروائی کے لیے جامع میکنزم کی تشکیل کی ہدایت
Pakistan Image