کوئٹہ (پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے 8 اراکین ٹکٹ نہ ملنے پر منحرف ہو گئے جبکہ ایک رکن نے پارٹی چھوڑ دی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارتی کے رہنما اور سابق وزیر طاہر محمود پی پی 42 سے داؤد آغا کو ٹکٹ جاری ہونے پر منحرف ہو گئے۔مستونگ سے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شاہوانی نے پارٹی ہی چھوڑ دی۔
پی بی 37 مستونگ سے سردار نور بنگلزئی کو ٹکٹ جاری کیا تو نواب محمد شاہوانی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے پی بی 44 سے میر عبید گورگیج کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس کے بعد اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار قیادت کے فیصلے ےس منحرف ہو گئے۔ امین رئیسانی، ثناءاللہ جتک، سردار عمران، لعل محمد بھی پیپلز پارٹی کے فیصلے سے منحرف ہونے والوں میں شامل ہیں، یہ چاروں اراکین آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پی بی 43 سے پیپلز پارٹی کے 3 امیدوار میدان میں ہیں، حسنین ہاشمی کو ٹکٹ جاری ہونے پر لیاقت لہڑی، یونس ملازئی اور خان محمد بڑیچ منحرف ہو گئے۔ لیاقت لہڑی اور محمد ہڑیچ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
Pakistan Image