پاکستان

جعلی دستاویزات پر ایران سے پاکستان آنے والے 2افغان شہری گرفتار

کراچی (پاکستان امیج) ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیرپورٹ نے ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 2 افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔ دونوں مسافر افغان …

Read More »

شیر کو ہرایا نہیں جاسکتا، کئی آئے اور کئی گئے،مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کو ہرایا نہیں جا سکتا، شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، 2017ء میں نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا، اقاما جیسے مذاق پر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا …

Read More »

نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی …

Read More »

نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا، حمزہ شہباز

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔ حمزہ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نوازشریف کا مشن ہے ، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی …

Read More »

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

اسلام آباد(پاکستان امیج) صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔ عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین …

Read More »

وزیراعظم بننے کے بعد کیا کروں گا؟ نوازشریف نے بتا دیا

لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ اور یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ …

Read More »

پاکستان کسان اتحاد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا۔ پاکستان کسان انتحاد کی جانب سے تمام اضلاع کے ضلعی صدور کا فیصلہ کن اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور کی طرف لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا گیا …

Read More »

ورلڈ کپ میچ پر جوا لگایا تھا، بڑی رقم اور موبائل فون رکھے مگر پولیس آ گئی اور۔۔۔

لاہور (پاکستان امیج) لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پولیس نے چھاپہ مار کر ورلڈ کپ پر جوا لگانے والے جواریئے پکڑ لئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس نے جوا پر لگائی رقم سمیت قیمتی اشیا قبضے میں لے لیں۔ ملزمان نے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ پر جوا لگایا تھا اور بھاری رقم ، 7 موبائل فون …

Read More »

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی تین کیٹیگریز لیکن کون کونسی ہیں ؟ وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سب واضح کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے، افغان شہریوں کی تین کیٹیگریز پاکستان میں موجود ہیں، ایک کیٹیگری 1978ءسے یہاں مقیم افغان شہریوں کی ہے جن کے پاس پی او آر کارڈز موجود ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی …

Read More »

کلفٹن زمزمہ میں واقع بنگلے سے انسانی ڈھانچہ ملنے کا معاملہ‘ تحقیقات شروع کر دی گئیں

کراچی(پاکستان امیج)کلفٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والے انسانی ڈھانچہ کی جنس معلوم نہیں ہو سکی۔   ایس ایس پی عمران قریشیانسانی ڈھانچے کی شناخت اور میڈیکل رپورٹ کے لیے ملنے والے ڈھانچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی …

Read More »