وزیراعظم بننے کے بعد کیا کروں گا؟ نوازشریف نے بتا دیا

لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ اور یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے ملکی صنعت، انڈسٹری چلانے میں کردار ادا کریں۔ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *