جعلی دستاویزات پر ایران سے پاکستان آنے والے 2افغان شہری گرفتار

کراچی (پاکستان امیج) ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیرپورٹ نے ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 2 افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔

دونوں مسافر افغان پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے، مسافر پرواز نمبر IR 812 کے ذریعے تہران سے پاکستان پہنچے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے افغان پاسپورٹس جعلی تھے۔مسافروں میں ایک خاتون مسافر بھی شامل ہے، مسافروں کے پاسپورٹس کا پہلا اور آخری صفحہ جعلی تھا، انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *