پاکستان

ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم ربیع الثانی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی …

Read More »

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (پاکستان امیج)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیرصدارت تمام بس اڈوں کے کرایوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس …

Read More »

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی میں کمی کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی

لاہور (پاکستان امیج) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران کابینہ اور سرکاری حکام کو مہنگائی میں کمی کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے …

Read More »

عسکری ٹاور حملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور (پاکستان امیج)انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملے میں نامزد رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری سمیت دیگر …

Read More »

سابق صدرآصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سےملاقات

اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق صدر آصف علی زرداری کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ،آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مولانا سنیٹر عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے،سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

Read More »

نوازشریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار، 48گھنٹوں میں دائر ہونے کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کی جانب سے 48گھنٹوں میں درخواست دائر کی جائے گی،درخواستیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر کی جائینگی۔

Read More »

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست ،لطیف کھوسہ نے تحریری دلائل میں 3نکات عدالت کے سامنے رکھ دیئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے تحریری دلائل بھی عدالت میں جمع کرا دیئے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق …

Read More »

ذکاء اشرف کی تقرری، الیکشن کمیشن اور وزارت بین الصوبائی امور کو نوٹس جاری

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی اموراور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ آج نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف شہری کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر سماعت جسٹس …

Read More »

الیکشن کمیشن نے جانبدار نگراں وزراء اور مشیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جانبدار نگراں وزرا ءاور مشیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے نگران وزراءاور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں۔ نجی ٹی وی چینل” اے آر وائی نیوز” کے مطابق فوادحسن فواد، احد چیمہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے فریقین کو …

Read More »

آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک طرف پٹرول سستا کر کے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر کے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں …

Read More »