ذکاء اشرف کی تقرری، الیکشن کمیشن اور وزارت بین الصوبائی امور کو نوٹس جاری

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی اموراور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

آج نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف شہری کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔درخواست گزار کی طرف سے چوہدری آصف شہزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، اور اسپورٹس کی کوالیفکیشن پر پورا نہیں اترتے۔

وکیل کے مطابق ذکاء اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ذکاءاشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔عدالت نے الیکشن کمیشن،وزارت بین الصوبائی اموراورذکاء اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *