پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید

اسلام آباد(پاکستان امیج) توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب …

Read More »

چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

اسلام آباد / بیجنگ(پاکستان امیج) چین نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی مؤخر کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23مارچ کو ختم ہونی تھی۔ چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کردی۔ دو ارب ڈالر کا …

Read More »

حماد اظہر کا انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ …

Read More »

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری، الیکشن مہم میں خلل کا خدشہ

پشاور / اسلام آباد(پاکستان امیج) خیبر پختون خوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کے پی کے تمام سرد ترین علاقوں کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے مزید دو دن جاری رہنے …

Read More »

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا پر بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر …

Read More »

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا، بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 29جنوری کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،فیصلہ کالعدم قرار دے …

Read More »

کل شام جب سائفر کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو عمران خان نے کیا کہا؟ وکیل سلمان صفدر نے بتا دیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)کل شام اڈیالہ جیل میں جب سائفر کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو عمران خان نے کیا کہا؟ وکیل سلمان صفدر نے بتا دیا۔ سائفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل جب ساڑھے 7بجے وکلا کو باہر کر دیا گیا اور …

Read More »

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا، بہن علیمہ خان کا بیان بھی سامنے آ گیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر ہمشیرہ علیمہ خان کاکہناتھا کہ میرا تو خیال تھا کہ سزائے موت سنانے کا دل تھا ان کا ،پراسیکیوٹر جنرل رضوان عباسی نے تو سزائے موت مانگی تھی،اب سب پر لازم ہو گیاہے کہ اس نظام کو اگر قبول نہیں کرنا تو8فروری کو سو فیصد لوگ اپنا حق رائے دہی …

Read More »

آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟عدالت کا سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سے استفسار

راولپنڈی(پاکستان امیج)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق …

Read More »

میرا خیال ہے سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ قانونی ہے،سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف

لاہور(پاکستان امیج)سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 10سال قید کی سزا پر کہاہے کہ میرا خیال ہے سائفر کیس میں جو سزا سنائی گئی وہ قانونی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات میں کوتاہی نہیں برتی جا سکتی،ملکی سالمیت …

Read More »