کل شام جب سائفر کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو عمران خان نے کیا کہا؟ وکیل سلمان صفدر نے بتا دیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)کل شام اڈیالہ جیل میں جب سائفر کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو عمران خان نے کیا کہا؟ وکیل سلمان صفدر نے بتا دیا۔

سائفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل جب ساڑھے 7بجے وکلا کو باہر کر دیا گیا اور فراڈ کارروائی شروع ہو گئی تو عمران خان نے کہاکہ سلمان مجھے اجازت دیں،میں اپنے سیل میں واپس جانا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے فکسڈ میچز کبھی کھیلے ہیں اور نہ کبھی دیکھے ہیں،میرے لئے تکلیف دہ ہے کہ میں بیٹھ کر ان کارروائی کو دیکھوں، برائے مہربانی مجھے جانے کی اجازت دو،تومیں نے کہاکہ خان صاحب آپ جا سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *