سائفر کیس میں عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا پر بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بنیادی حق سے مھروم کیا جائے تو فیصلہ کیا آنا ہے دنیا کو معلوم ہے۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ۔

یادرہے کہ سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *