لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کی جاتی امراء میں ملاقات جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں …
Read More »پاکستان
پیپلزپارٹی نے بلاول کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی، زرداری شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور (پاکستان امیج) سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیلئے پی پی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی، یادرہے کہ شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات ملاقات کی …
Read More »چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع , نوازشریف کی آج آمد متوقع
لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے اور ملاقات دوپہر 2 بجے ہونے …
Read More »این اے15 سے نواز شریف کی شکست، حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(پاکستان امیج) این اے 15 مانسہرہ سے میاں نواز شریف کی شکست پر الیکشن کمیشن نے حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے نتائج کی مبینہ تبدیلی پر سماعت کی۔ دوران سماعت، وکیل نواز شریف نے کہا کہ ہمیں این اے 15مانسہرہ کے 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45نہیں ملے، …
Read More »نئی حکومت کیلیے معاشی استحکام، آئی ایم ایف سے ڈیل بڑا چیلنج
کراچی(پاکستان امیج) قومی اسمبلی میں کسی بھی پارٹی کی واضح اکثریت سامنے نہ آنے سے عرصہ دراز سے التوا کا شکار معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ایک بار پھر چیلنجنگ شکل اختیار کرگیا ہے۔ امکان ہے کہ نئی حکومت معاشی امور کو چلانے کیلیے وہی پرانے طریقے آزمائے گی اور انرجی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے معاملات چلانے کی کوشش …
Read More »الیکشن کے بعد سونا سستا ہوگیا
کراچی (پاکستان امیج) ملک میں عام انتخابات اور ایک روز کے استحکام کے بعد سونا سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپےہوگئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپےکم ہوکر ایک لاکھ …
Read More »شکست کے بعد سابق وزیراعلیٰ محمود خان اپنے ووٹرز پر ہی برس پڑے
پشاور (پاکستان امیج)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے شکست کے بعدسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔ جیونیوز کے مطابق وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ظاہری طور پر آپ لوگ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ ان کو دیا یہ منافقت …
Read More »این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا
لاہور (پاکستان امیج )لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری …
Read More »ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیئے
سیالکوٹ (پاکستان امیج ) آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیئے۔ ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے …
Read More »این اے47 اسلام آباد, شعیب شاہین نے نتیجہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 اسلام آباد کے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ گزشتہ روز حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آیا تھا جس کے مطابق ن لیگ …
Read More »
Pakistan Image