پاکستان

نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی

لاہور(پاکستان امیج) نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری انتظامات شروع کیے جائیں اور آٹا، گھی، دال، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری پر عوام …

Read More »

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ن لیگ کے اراکین اسمبلی کیا چیز ہاتھ میں اٹھا کر اسمبلی پہنچ گئے ؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج)پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج کچھ ہی دیر میں شروع ہونے جارہاہے جس کیلئے نو منتخب اراکین اسمبلی کا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نو منتخب اراکین اسمبلی نوازشریف کی تصویر والے پلے کارڈ ہاتھ میں اٹھائے اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور اس موقع پر ویڈیو بھی بنا کر …

Read More »

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا، اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے اپنے وکلاء عثمان گِل، خالد یوسف اور سلمان صفدر کے ذریعے اپیل دائر کردی ہے۔ جیونیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا …

Read More »

مسلم لیگ ن نے مریم نوازکےسوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ جیونیوز کے ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار …

Read More »

پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے متعلق اچانک حیران کن اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جس کے بعد نو منتخب اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ …

Read More »

پشاور ہائیکورٹ؛ پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کیخلاف 28ایف آئی آر درج ہیں،درخواست گزار این اے 66اور پی پی 36سے منتخب ہوئے ہیں،جسٹس فضل سبحان نے استفسار کیا کہ پنجاب سے سارے یہاں …

Read More »

شادی کے بعد پہلی بار ثنا جاوید نے شعیب ملک کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

لاہور(پاکستان امیج) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے …

Read More »

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا، نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار سبطین خان کریں گے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے سیشن میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعلی کاانتخاب ہوگا۔ حکومتی ارکان کو اسپیکر کے دائیں جانب کی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں جبکہ اپوزیشن ارکان اسمبلی …

Read More »

ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، شہباز شریف

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ وزارت اعظمیٰ کے لیے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا …

Read More »

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اے 119 کی نشست چھوڑ دی

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ مریم نواز پی پی 159 کی نشست سے …

Read More »