پشاور ہائیکورٹ؛ پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کیخلاف 28ایف آئی آر درج ہیں،درخواست گزار این اے 66اور پی پی 36سے منتخب ہوئے ہیں،جسٹس فضل سبحان نے استفسار کیا کہ پنجاب سے سارے یہاں کیوں ا ٓ جاتے ہیں؟نہ لاہور سے یہاں آتے ہیں، وہاں کی متعلقہ عدالتوں میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہاں عدالتوں میں جانے نہیں دیا جاتا، گرفتار کرلیتے ہیں،راہداری ضمانت کیلئے یہاں آتے ہیں،عدالت نے محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *