نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی

لاہور(پاکستان امیج) نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری انتظامات شروع کیے جائیں اور آٹا، گھی، دال، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری پر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا جس کے لئے وقت کم ہے تو اس سلسلے میں صوبے بھر میں جہاں جہاں ماڈل بازار موجود یا قائم ہیں تو انہی ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں کے حوالے سے ابھی سے اقدامات کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *