پنجاب اسمبلی اجلاس، ن لیگ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے متعلق اچانک حیران کن اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جس کے بعد نو منتخب اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نوازشریف کی تصویر والے پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے اسمبلی میں داخل ہوئے ۔

سپیکر سبطین خان اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے اور نو منتخب اراکین سے عہدے کا حلف لیں گے ۔اس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جاتاہے تاہم ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کیاجائے گا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *