پاکستان

بلوچستان سے نومنتخب لیگی ارکان کی اسحاق ڈار سے ملاقات،حکومت سازی پر گفتگو

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ممبرز کے وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جنگ کے مطابق وفد کی سربراہی پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے کی اور ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال اور حالیہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان کے سابق …

Read More »

مانسہرہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکہ

مانسہرہ (پاکستان امیج)مانسہرہ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت وہاں پھنسے لوگوں کو نکالا تاہم دو افراد کے جاں بحق …

Read More »

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عمرہ ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے معظم بٹ ایڈووکیٹ عدالت …

Read More »

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ …

Read More »

جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے،عمران خان کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

لاہور(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے سابق رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ملاقات ہوئی جہاں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کےدوران مسرت جمشید چیمہ نے اپنے اوپر درج مقدمات اور روپوش ہونے …

Read More »

آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع،چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر،گورنرز اور دیگر کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(پاکستان امیج )صدر مملکت کیلئے آصف علی زرداری اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام فائنل ہونے کے بعد اب دیگر آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے فاروق نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور یوسف گیلانی کے نام زیر غور ہیں جبک سپیکر قومی اسمبلی …

Read More »

لاہور :تھانہ شادمان جلاو¿ گھیراو مقدمہ میں عدم پیروی پر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ سماکے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے تھانہ شادمان جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت …

Read More »

مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق خبروں کی تردید کردی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج مشاورتی اجلاس ہوا جس …

Read More »

(ن) لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ( ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کر لیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مجتبیٰ …

Read More »

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر، بینچ میں کون کون شامل؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس کیلئے 2 رکنی بینچ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل …

Read More »