دادو(پاکستان امیج) دادو کے جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ فل نے تین ملزمان کو 18 ماہ کے دوران 50/50 درختوں کے پودے لگانے کا حکم دیا ہے، پودے عوامی مقامات، دیہات کے باہر سمیت دیگر مقامات پر لگائے جائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق تینوں ملزمان پروبیشن افسر کو رپورٹ کریں گے، واضح رہے کہ لیاقت، مجاھد اور قاسم چانڈیو نے …
Read More »پاکستان
اسلم اقبال کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد تحریک انصاف کے نئے امیدوار کا نام سامنےآگیا
لاہور(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے …
Read More »نو منتخب وزیراعظم کا 28 یا 29 فروری کوانتخاب، یکم مارچ تک صدرعلوی حلف لیں گے
اسلام آباد(پاکستان امیج) نئے منتخب وزیراعظم یکم مارچ تک حلف اٹھالیں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ ہفتے 24کروڑ پاکستانیوں کے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی …
Read More »سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا
کراچی(پاکستان امیج)سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح ہوگا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سید اویس شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی طرف …
Read More »پی ٹی آئی حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی حلف لینے کو تیار
کراچی(پاکستان امیج) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کو تیار ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان آج رکنیت کا حلف لینے آئیں گے۔ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع …
Read More »اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کردی
کراچی(پاکستان امیج)اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اکاؤنٹ میں موجود رقوم پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ میں بہتری لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقوم اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت کی وصولی کے بغیر استعمال کرنے کی …
Read More »گردشی قرضے کی حد برقرار، 1.2ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان
اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان نے گردشی قرضوں کا ’’اسٹیٹس کو‘‘برقرار رکھنے کا آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کر لیا جو کہ 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں معاون ہو سکتا ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اس شعبہ میں بہتری کا امکان نہیں۔ وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ گردشی قرضے میں اضافہ …
Read More »پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو نوٹس میں کہا گیاہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی،پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت …
Read More »نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات
لاہور (پاکستان امیج )نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔ جنگ کے مطابق محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے …
Read More »سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا
کراچی(پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا 1ہزاروپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 15ہزار 100روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا 858روپے اضافے سے ایک لاکھ 84ہزار 414روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
Read More »
Pakistan Image